Modell av svenska skolsystemet

سویڈش تعلیمی نظام

سویڈش تعلیمی نظام میں لازمی اور رضاکارانہ دو قسموں کی اسکولنگ شامل ہے۔ پرائمری اسکول نو سال تک چلتا ہے اور یہ 7 سال کی عمر سے طلبہ کے لیے لازمی ہے۔

جن طلبہ کو پرائمری اسکول کا آپشن درکار ہے ان کے لیے لازمی اسکول اور خاص اسکول موجود ہیں۔ رضاکارانہ قسموں کے اسکول پری اسکول اور کنڈرگارٹن ہیں۔ 16 سال سے زائد کی عمر کے طلبہ کے لیے ایک ہائی اسکول ("جمنازیم") اور تعلیم بالغان کی مختلف قسمیں ہیں۔

بیشتر سویڈش اسکول سرکاری ہیں اور بلدیوں کے ذریعہ چلتے ہیں، لیکن بڑی تعداد میں خود مختار اسکول بھی موجود ہیں۔ اکثر یونیورسٹیاں اور کالجز آزاد اور خود مختار ہیں۔

سویڈش تعلیمی نظام کی قدرے بڑی تصویر 

تعلیمی ایکٹ تمام تر تعلیم کی اساس ہے

سویڈش تعلیمی ایکٹ پری اسکول سے لے کر ہائی اسکول نیز بالغان کے لیے حق تعلیم تک تمام تر تعلیم کی اساس کو خط کشیدہ کرتا ہے۔ تعلیمی ایکٹ یہ تعین کرتا ہے کہ جنس، نسلیت، جائے رہائش یا سماجی یا معاشی عوامل سے قطع نظر سبھی افراد کو تعلیم تک یکساں رسائی حاصل ہوگی۔ اپنی اسکولنگ پر قابو پانے میں مشکلات میں مبتلا طلبہ کو خاص تعاون موصول ہوگا۔

پارلیمنٹ، حکومت اور قومی ایجنسی برائے تعلیم نصاب، ضوابط، عمومی مشورے اور قومی فروغ سے متعلق پیشدقدمیوں کے لیے ذمہ دار ہیں تاکہ تعلیمی ایکٹ کی منشاء کو حاصل کیا جائے۔ قومی سطح کے امتحانات، قدر پیمائی اور معائنے تعلیمی نظام کو تیز گام کرنے کے دوسرے حصے ہیں۔

قومی سطح پر ذمہ داری

حکومت قومی سطح پر تعلیم کی ذمہ دار ہے اور یہ کام اسکولی حکام کی ذمہ داری کے متعلقہ شعبوں کے اندر ہی ان کے لیے مشن کو طے کر کے انجام دیا جاتا ہے۔

• اسکولز انسپکٹوریٹ پر اسکولوں، تعلیم بالغان، تفریحی مراکز، پری اسکولوں اور دیگر تعلیمی اعمال کی نگرانی کی ذمہ داری عائد ہے۔
• قومی ایجنسی برائے تعلیم اسکول پرنسپلز، پری اسکولوں اور معیار اور نتائج میں بہتری کا ارادہ رکھنے والے اسکولوں کے کام کو تیزگام بناتی ہے، ان کا تعاون، فالو اپ اور ان کی قدر پیمائی کرتی ہے۔
• خاص تعلیم سے متعلق اسکولی حکام بلدیوں اور اسکولوں کے موجودہ وسائل کی تکمیل کرتے ہیں۔ حکام کسی فرد کی آموزش کے بارے میں مسائل، معلمین کے کام یا ان کے اعمال اور تنظیم کے بارے میں تعاون پیش کرتے ہیں۔ حکام مخصوص معذوریوں کے مدنظر خاص اسکول بھی چلاتے ہیں۔

Publicerat onsdag 4 januari 2017 Granskat onsdag 11 januari 2017